شہ سرخیاں
Home / علاقائی / راولپنڈی: دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل

راولپنڈی: دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں دیرینہ دشمنی پر تین افراد کو قتل کر دیا گیا، مقتولین میں باپ بیٹا اور چچا شامل ہیں۔چھپن سالہ ارشد جدون، تیس سالہ حبیب خان اور پچیس سالہ مصطفی خان اپنے گھر کے باہر لڈو کھیل رہے تھے کہ خان ویز گروپ کے افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ تینوں افراد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ڈی ایس پی ملک طارق کا کہنا ہے پولیس پارٹی نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!