شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سیالکوٹ:اقلیتوں کی فلاح و بہبود اورترقی کیلئے خصوصی فنڈزکااجراکیا ہے ،راناآصف محمود

سیالکوٹ:اقلیتوں کی فلاح و بہبود اورترقی کیلئے خصوصی فنڈزکااجراکیا ہے ،راناآصف محمود

سیالکوٹ﴿بیوروچیف﴾پاکستان مسلم لیگ ن کے اقلیتی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی رانا آصف محمود نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے خصوصی فنڈز کا اجرائ کیا ہے جس کا مقصد اقلیتوں کو بنیادی ضررویات زندگی اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے ۔ یہ بات انہوں نے یوپی چرچ موضع گڈگور کی تعمیر و مرمت کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ تاہم بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث پاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں محب الوطن ہیں اور ملکی ترقی کی اپنا مثبت کردار ادا کررہیں ہیں۔

About admin

Scroll To Top