شہ سرخیاں

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾ ڈپٹی اسپیکر سید مطیع اللہ آغا نے کہا کہ پشین میں پرامن ماحول کو خراب کرنے کے ذمہ دار وں کو کیفر کردار تک پہنچائینگے عوامی تحفظ برقرار رکھنے میں تمام قبائل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں پشین میں بدامنی پرقابو پانے کیلئے حکومتی سطح پر فوری اقدامات کئے جارہے ہیںپشین میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں علاقے سے بے روزگاری کا خاتمہ کرکے روزگار کے مواقع فراہم کرینگے پشین کے نوجوانوں کی احساس محرومیاں دور کردی جائیگی عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے عوام کو درپیش مشکلات و مسائل کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائیگا جمعیت علمائ اسلام کے وزرائ نے حالیہ انتخابات میں عوام سے ووٹ لیتے ہوئے کئے گئے وعدوں کو حقیقی معنوں میں پورا کردیا ہے پشین جیسے پرامن ڈسٹرکٹ میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر قابو پانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے عوام جھوٹی تسلیوں سے تنگ آکر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں پشین تعلیم یافتہ نوجوانوں کا قلعہ ہے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنیکا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں آن لائن سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پشین میں باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کوئی کمی نہیںجمعیت علمائ اسلام نے پورے ملک میں ہر پلیٹ فارم پر عوام کو درپیش مشکلا ت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں پشین میں قیام امن اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہر حال میں ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کا ساتھ دیتے ہوئے حق و صداقت کی جنگ لڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیگی اکابرین کی اسلام دوست اور مخلصانہ کارکردگی مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ عوام اب کھوکھلے نعروں سے تنگ آچکے ہیںعملی کاموں سے عوام کے دل جیت لینگے صوبہ بھر بالخصوص پشین میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر سے لوگ جوق درجوق پارٹی میںشامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ مارچ میں پشین کے کھنڈرات میں تبدیل روڈوں کی مرمت یقینی بناکر عوام کا دیرینہ مطالبہ فوری حل کیا جائیگا پشین کے عوام کو درپیش احساس محرومیوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائیگا جے یو آئی عوامی امنگوں کی ترجمانی کا نام ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اور لیویز اسی طرح ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوئے عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے میں ہر صف اول دستے کاکردار ادا کریں اور عوام کو چائیے کہ وہ اسی طرح اپنی فرائض ادا کریں تاکہ عوام اور انتظامیہ کے اتحاد واتفاق سے پشین میں خوشحالی آئیں۔

x

Check Also

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

بھائی پھیرو:گلی میں گل گھپاڑا کرنے سے منع کرنے پر پندرہ مسلح افراد کا محنت کش کے گھر پر دھاوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)گلی میں گل گھپاڑا کرنے سے منع کرنے پر پندرہ ...

پتوکی:مو ٹروے پر دائیں لائن کا مسلسل استعمال جرم ہے گا ڑی چلانے والے اس سے اجتناب کریں،عالم گولاچی

پتوکی (تحصیل رپورٹر )مو ٹروے پر دائیں لائن کا مسلسل استعمال جرم ...

چونیاں:ہمارے حکمرانوں کو اس عہدسے اپنے کردارکا جائزہ لینا چاہئے۔،افضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار)ہمارے زوال کی ایک بڑی وجہ اپنے اسلاف کو چھوڑ کر ...

قصور : تیز رفتاری کے باعث اسکول وین پول سے ٹکرا گئی، 15 طلبا زخمی

قصور(نمائندہ خصوصی) قصور میں تیز رفتاری کے باعث اسکول کی وین الٹ ...