شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ : تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا
loading...
چنیوٹ : تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا

چنیوٹ : تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا۔دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھی بالا راجہ کے رہائشی ابوذر ولد ماسٹر خان اپنے کزن مبشر ولد سکندر کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبری SGL/9540پر سوار ہو کر چنیوٹ آ رہے تھے۔احمد نگر کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے ڈمپر نمبریPKF/457 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر انہیں کچل گیا۔جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ڈمپر ڈارئیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس تھانہ چناب نگر نے ڈمپر قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں ہیں۔یاد رہے کہ احمد نگر کے قریب سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top