شہ سرخیاں
Home / کھیل / رنگ میں اترنے کے بعد تمام معاملات اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں ، عامر خان

رنگ میں اترنے کے بعد تمام معاملات اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں ، عامر خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ رنگ میں اترنے سے قبل کامیابی کیلئے دعا کرتے ہیں کیونکہ جب وہ رنگ میں اترتے ہیں تو ان کے ساتھ نہ کوچ ہوتا ہے نہ ٹرینرصرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہوتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ میں جب بھی باکسنگ رنگ میں اترتا ہوں تو اول و آخر میں اللہ تعالیٰ تبارک تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں اور اپنے تمام معاملات اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے سرخرو کردے ۔

ہر کامیابی کے پیچھے اللہ تعالیٰ کی ذات ہوتی ہے اگر آپ کو اپنے اللہ تعالیٰ پر یقین ہے کیونکہ آپ جب باکسنگ رنگ میں اترتے ہیں تو نہ کوئی وہاں ٹرینر ہوتا ہے اور نہ کوئی کوچ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہوتی ہے ۔پسندیدہ کھانے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں معروف بین الاقوامی باکسر عامر خان نے کہا نے ویسے تو انہیں بہت سے کھانے پسند ہیں لیکن دیسی کھانوں میں انہیں پالک گوشت بہت پسند ہے

About admin

Scroll To Top