شہ سرخیاں
Home / علاقائی / کراچی: عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ سے جمہوری روایات کی امین رہی ہے

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ سے جمہوری روایات کی امین رہی ہے

کراچی(دانیال خان) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ سے جمہوری روایات کی امین رہی ہے ملک کی موجودہ صورت حال انتہائی ذمہ دارانہ رویوں کی متقاضی ہے۔ تمام اداروں کے مفادات اورسیاسی جماعتوںکے مقاصد ملک کی سلامتی کے مرہون منت ہے ہر حال میں ملک کی سلامتی کے لیے فیصلے کرنا ہونگے تصادم تباہی کے سوا کچھ بھی نہیں لا سکتا۔ ہمیں اداروں اور سیاسی مقاصد سے بالا تر ہوکر ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے۔مرکزی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں سندھ میں پیپلز پارٹی کی بھر پور حمایت جاری رکھیںگے کسی بھی جانب سے غیر جمہوری غیر آئینی اقدام کی بھر پور مخالفت کریں گے۔جمہوریت کے تسلسل میں ہی ملک کی بقاءہے، عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف بھر پور طریقے سے کھڑی ہوگی۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!