شہ سرخیاں
Home / پاکستان / قوم کی بیٹی ارفع کریم آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک

قوم کی بیٹی ارفع کریم آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک

قوم کی بیٹی ارفع کریم کی لاہور ،فیصل آباد اور آبائی گاؤں میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدآبائی گاؤں میں تدفین کر دی گئی۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ارفع کریم کی نماز جنازہ صبح دس بجے خالد مسجد کیولری گراؤنڈ لاہور میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے ارفع کے والد سے تعزیت بھی کی۔ نماز جنازہ کے بعد میت ایمبولینس کے ذریعے فیصل آباد روانہ کی گئی ۔ جہاں ان کی دوسری نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اُن کا جسد خاکی قومی پرچم میں لپٹا ہوا تھا۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔ ارفع کریم کی دوسری نماز جنازہ سرگودھا روڈ پر آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں خاندان کے قریبی افراد اور اہل محلہ نے شرکت کی۔ جس کے بعد انہیں آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں آئی ٹی پارک ارفع کریم نام منسوب کر دیا

x

Check Also

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، سماعت کرنے والا فل بنچ تیسری بار ٹوٹ گیا

لاہور(نمائندہ پاک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے سربراہ جسٹس یاور ...

اسحاق ڈار کی نیب عدالت پیشی ، 27 ستمبر کو فرد جرم کی کارروائی ہوگی

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی نیب عدالت میں پیشی ، ...

عمران خان کے جواب پر توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشننے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے جواب ...

نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(بیوروچیف) سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز ...