شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پاک فضائیہ کی خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے : آرمی چیف

پاک فضائیہ کی خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے : آرمی چیف

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) پاک آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے لیے پوری قوم پاک فضائیہ پر فخر کرتی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغر خان پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بہ طور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سمیت اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے. آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہر سطح پر امن کے فروغ کے لیے کوشاں ہے تاہم اگر جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اندورنی اوربیرونی خطرات سےنمٹنےکے لیے تیار ہے اگر دشمن نے مہم جوئی کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی. آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ قومی دفاع میں پاک فضائیہ کی خصوصی اہمیت ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاک فضائیہ کا تعاون قابل قدر ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق اصغر خان پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ کیڈٹس میں سعودی عرب اور اردن کے کیڈٹ بھی شامل تھے جب کہ کیڈٹ سرجنٹ موحد شہباز کواعزازی شمشیر سے نوازا گیا اور 6 خواتین کیڈٹس بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک تھیں.

error: Content is Protected!!