شہ سرخیاں
Home / پاکستان / انصاف کی توقع نہیں‘ عاصمہ جہانگیر کا جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے سے انکار

انصاف کی توقع نہیں‘ عاصمہ جہانگیر کا جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے سے انکار

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے متنازع میمو کی انکوائری کے لیے سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دیے جانے والے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میمو کمیشن پر اعتبار ہے اور نہ ہی ہائی کورٹس کے ججز سے کوئی انصاف کی توقع ہے کیونکہ سپریم کورٹ کے ججز ہی جب اسٹیبلشمنٹ کے زیر اثر ہیں تو پھر میں اپنے مو¿کل کے لیے انصاف کی توقع کیوںکر اور کس سے رکھوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ میمو گیٹ کا فیصلہ دیتے ہوئے 9 ججز کیسے متفق ہوسکتے ہیں‘ کسی ایک بھی جج نے اختلافی نوٹ نہیں لکھا‘ آزاد عدلیہ کے لیے دی جانے والی ہماری ساری قربانیاں رائیگاں چلی گئیں۔ ججز نے اپنا ذہن پہلے سے ہی بنالیا تھا‘ درخواست گزاروں کی جانب سے مانگی گئی ریلیف سے عدالت بہت آگے چلی گئی جب سپریم کورٹ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے اور میرے مو¿کل کے بنیادی حق کو سلب کردیا تو پھر ان ہائی کورٹس کے ججز سے بھلا کیسے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی توقع کر سکتی ہوں یہ ججز تو اسٹیبلشمنٹ کے زیر اثر ہیں‘ مجھے خدشہ ہے کہ ایجنسی کے اہلکار میرے مو¿کل سے اپنے مرضی کے مطابق بیان لے لیں گے۔ حسین حقانی کو پہلے سے ہی ڈرایا دھمکایا گیا بلکہ گرفتاری کے وقت ان پر تشدد بھی کیا گیا‘ سپریم کورٹ کو اس حوالے سے آگاہ کیا لیکن میری بات کو کوئی اہمیت نہیں دی یہ سب لوگ پہلے سے ہی اپنا ذہن بنائے بیٹھے تھے ۔حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میمو اسکینڈل میں وفاق کی غیر سنجیدگی سے لگتا ہے کہ نہ تو حکومت کے پاس کوئی آئینی ماہرین ہیں اور نہ وہ اس معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے بلکہ یہ بیچارے تو اپنا وقت پورا کررہے ہیں۔ بظاہر یوں لگتا ہے کہ حکومت عدت پر بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو سیاسی فائدہ دینے کی کوشش کی کیونکہ درخواستیں تو قابل سماعت ہی نہ تھیں اگر کسی نتھو خیرے کی درخواست ہوتی تو سپریم کورٹ کب کی اس کو مسترد کر چکی ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے مو¿کل حسین حقانی سے مکمل مشاورت کی ہے اور اس کو آگاہ کردیا ہے کہ مجھے اس اسٹیبلشمنٹ کے زیر اثر عدلیہ سے کوئی توقع نہیں اگر وہ پیش ہونا چاہتے ہیں تو کوئی اور وکیل کرلیں

x

Check Also

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، سماعت کرنے والا فل بنچ تیسری بار ٹوٹ گیا

لاہور(نمائندہ پاک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے سربراہ جسٹس یاور ...

اسحاق ڈار کی نیب عدالت پیشی ، 27 ستمبر کو فرد جرم کی کارروائی ہوگی

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی نیب عدالت میں پیشی ، ...

عمران خان کے جواب پر توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشننے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے جواب ...

نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(بیوروچیف) سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز ...