شہ سرخیاں
Home / فن فنکار / شراب کیس،عتیقہ اوڈھوکیخلاف مقدمے کی سماعت ملتوی

شراب کیس،عتیقہ اوڈھوکیخلاف مقدمے کی سماعت ملتوی

سول جج راولپنڈی کی عدالت نے ٹی وی اداکار ہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف غیر قانونی شراب برآمد ہونے کے مقدمے کی سماعت چار فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ سول جج راولپنڈی ہمایوں پرویز کی عدالت میں عتیقہ اوڈھو میں پیش ہوئیں ۔عدالت کی جانب سے استغاثہ کے نو گواہوں کو طلب کیا گیا تھا لیکن صرف چار گواہ آئےجس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی اور حکم جاری کیا کہ آئندہ سماعت پر تمام گواہ عدالت میں پیش ہوں۔آل پاکستان مسلم لیگ کی رہنما اور ٹی وی ا سٹار عتیقہ اوڈھو کے سامان سے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں تھیں۔

x

Check Also

ملتان: اصل قاتل مفتی قوی ہے معاف نہیں کروں گا، والد قندیل بلوچ

ملتان(بیورو رپورٹ) مقتول سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے قتل کیس میں ...

Connect!