شہ سرخیاں
Home / کھیل / پرتھ ٹیسٹ:آسٹریلیانے بھارت کو اننگزاور37رنز سے شکست دیدی

پرتھ ٹیسٹ:آسٹریلیانے بھارت کو اننگزاور37رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو اننگز اور سینتیس رنز سے ہرادیا اور چار ٹیسٹ کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری کی بدولت بورڈر گاوسکر ٹرافی حاصل کرلی۔ میچ کا فیصلہ تیسرے ہی دن ہوگیا۔واکا پرتھ میں بھارت نے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز اٹھاسی رنز چار کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی تو انہیں اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید ایک سوبیس رنز درکار تھے۔ بھارت کی پوری ٹیم ایک سو اکہتر رنز ہی بناسکی۔ ورات کوہلی پچھہتر اور راہول ڈریوڈ سینتالیس رنز کے سوا کوئی بھارتی بیٹسمین آسٹریلوی بولنگ کو اعتماد سے نہ کھیل سکی۔ ہلفن ہاس نے چار،پیٹر سڈل نے تین اورمائیکل اسٹارک نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک سواسی رنز کی شاندار اننگز پر ڈیوڈ وارنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

x

Check Also

وقار یونس آج اپنی46 ویں سالگرہ منارہے ہیں

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)ماضی کے عظیم فاسٹ بالر اور بورے والا ایکسپریس کہلانے ...

Connect!