شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سانگلاہل:بارایسوسی ایشن کے انتخابات ،محمد نوازکھچی صدرمنتخب ہو گئے

سانگلاہل:بارایسوسی ایشن کے انتخابات ،محمد نوازکھچی صدرمنتخب ہو گئے

سانگلاہل﴿تحصیل رپورٹر﴾مقامی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے ،3عہدوں کیلئے پولنگ ہوئی، محمد نواز کھچی 13 ووٹوں کی برتری سے صدر منتخب ہو گئے،محمد نواز کھچی نے58اور مد مقابل طارق سعید چیمہ نے45ووٹ حاصل کئے ،رائے جہانگیر کھرل54ووٹ لے کر آڈیٹر منتخب ہوگئے، راشد علی راشد گھمن نے48ووٹ حاصل کئے، شیراز احمد کاہلوں61ووٹ لے کرلائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے، سلطان جان سہوترہ نے38ووٹ حاصل کئے، ،بار کے 4 عہدیدار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں،جن میںابرار اسلم باجوہ جنرل سیکرٹری، میاں محمد حامد رضا نائب صدر، عرفات ذوالفقارجوائنٹ سیکرٹری اور صائمہ اقبال فنانس سیکرٹری شامل ہیں،ایگزیکٹو باڈی کے 7ارکان بھی بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں،نومنتخب صدر محمد نواز کھچی نے کہا کہ بار اور بینچ سے تعلقات کو خوشگوار بنایا جائیگا،وکلائ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائینگے،بار کے سابق صدر میاں اعظم شریف اور سابق جنرل سیکرٹری میاں انیس الرحمن نے بھی خطاب کیا ،

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!