شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بدین پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار چرس برآمد

بدین پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار چرس برآمد

بدین(نامہ نگار) بدین پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار چرس برآمد تفصیلات کے مطابق بدین پولیس نے ایس ایچ او ابراہیم جتوعی اور اے ایس آئی شبیر چانڈیو کی قیادت میں بدین شہر میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر منشیات فروش صدیق ملاح عرف پوپرو کو گرفتار کر لیا۔ منشیات فروش کے قبضے سے 1100 گرام خالص چرس بھی برامد کر لی گئی ہے۔ بدین پولیس نے ایک دوسری کاروائی میں بدین کے نزدیک سنی گنی کے مقام پر چھاپہ مار کر 300 لیٹر کچی شراب اور شراب بنانے کا سامان برامد کر لیا ہے جبکہ شراب فروخت کرنے والا پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

x

Check Also

اےپی ایس کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی : آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ اےپی ...