شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بہاولنگر:سرکاری ہائی سکول 123 سکس آر میں نویں اور دسویں کلاس کے ہونہار طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا
بہاولنگر:سرکاری ہائی سکول 123 سکس آر میں نویں اور دسویں کلاس کے ہونہار طلبہ کو انعامات  سے نوازا گیا

بہاولنگر:سرکاری ہائی سکول 123 سکس آر میں نویں اور دسویں کلاس کے ہونہار طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا

بہاولنگر﴿ڈسٹرکٹ رپورٹر﴾سرکاری ہائی سکول 123 سکس آر میں نویں اور دسویں کلاس کے ہونہار طلبہ کو سکول انتظامیہ کی جانب سے ٹرافیاں و انعامات دیے گئے ۔کلاس میں نمایاں نمبر ز لینے والے طلبائ نے میڈیا کے سامنے اپنی اعلیٰ کارکردگی کا باقی ساتھیوں کو نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا فوکس تعلیم پر موکوز کردیا اور موبائل تفریح سے اپنے وقت کو بچایا ۔ان میں سے اکثر نوجوانوں کا نقطہ نظر یہ تھا کہ طالب علم اپنا رجحان تعلیم کی بجائے موبائل میں موجود تفریح پر زیادہ صرف کرتے ہیں اور موجودہ دور میں موبائل ہی نوجوانوں کا کے وقت کا ضیاع کررہا ہے ۔خصوصاً چھوٹی کلاسوں کا طالب علم زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ان میں سے کچھ طالب علموں کا کہنا یہ بھی تھا کہ بے تہاشہ کتابی کیڑا بننے والے طالب علم بھی نقصان کا شکار ہوتے ہیں کھیل تفریح اور تعلیم ضروری ہے ۔ان نویں کلاس کے طالب علموں میںمحمد زبیر امجد ، حافظ عبد الحسیب ، سید حسن ، محمد احمد ، احتشام الحق ، اور دسویں کلاس کے محمد ریحان ، حافظ شہباز رشید ، حافظ حیدر علی ، جواد الحسن شامل ہیں ۔

Share Button

About admin

Scroll To Top