شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوٹ مارکرنے والا مبینہ بین الاضلاعی گروہ سلطان کالونی پہنچ گیا

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوٹ مارکرنے والا مبینہ بین الاضلاعی گروہ سلطان کالونی پہنچ گیا

سلطان کالونی (نمائندہ خصوصی) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوٹ مارکرنے والا مبینہ بین الاضلاعی گروہ سلطان کالونی پہنچ گیا ۔مقامی میڈیاکی ٹیم پہنچنے پرپورا گروہ اپلائیڈفار سفید رنگ کی جی ایل آئی کار میں لوٹی ہوئی رقم ، سینکڑوں خواتین کے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ایکٹیو کارڈ لے کر فرار ہونے میں کا میاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سلطان کالونی کا رہائشی سلیم بلوچ ولد ریاض سکنہ سلطان کالونی،شاہد منظور ولد منظور حسین ،سکنہ ذوالفقار آباد سلطان کالونی کی سرپرستی میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوٹ مارکرنے والا گروہ سلطان کالونی پہنچا تھا جس میں ایک لڑکا جومظفرگڑھ کالج کا سٹوڈنٹ جس کا نام محمدتوقیر عرف شان ولد مشتاق احمد قوم کھوکھر سکنہ موضع حسن پور مظفرگڑھ جس کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ اس گروہ میں روزانہ (دوہزار) روپے دیہاڑی لیتا ہے جبکہ باقی جس میں اسماعیل مشوری ولد محمد رمضان سکنہ ماچھی بنگلہ کوٹ ادو ،جبکہ عبدالستار ولد نامعلوم سکنہ سنانواں جبکہ ایک لڑکے کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا گیا ہے اس لوٹ مارکرنے والے گروہ میں شامل تھے اطلا ع ملتے ہی مقامی میڈیاکی ٹیم موقع پر پہنچی تو میڈیا ٹیم کو دیکھ کر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پرفی سم کارڈ 2500وصول کرنے والا گروہ ٹیوٹا کرولا جی ایل آئی اپلائیڈ فار میں لاکھوں روپے ،سینکڑوں ایکٹیو بنیظیرسپورٹ پروگرام کے کارڈ اور ہزاروں ڈی ایکٹیوکارڈ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔موقع پر موجو د چوک قریشی ، قصبہ بصیرہ کے نواہی علاقہ چوک گودراور آڑا اکبر شاہ سے آئیں سینکڑوں خواتین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ہمیں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ایکٹیو کارڈزکو دوبارہ رجسٹرڈ کروانے پر پہلے سے ملنے والی رقم کی اقساط سے ڈبل رقم ملنے کا جانسہ دیکر بلوایا گیا۔جبکہ سینکڑوں خواتین نے بتایاکہ 2500روپے فی کارڈ کے جساب سے ہمارے ڈی ایکٹیو سم کارڈزکو ایکٹیو کرنے کا جھانسہ دیکر سرعام لوٹ مار کر چکے ہیں ۔اس کے علاوہ کئی خواتین نے بتایاکہ ہم سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے سم کارڈ بنوانے کیلئے تین ہزار روپے بٹورے گئے ہیں۔فرار ہونے والے گروہ کی سرپرستی کرنے والے سلطان کالونی کے رہائشی سلیم بلوچ سے میڈیا نے پوچھ گچھ کی تو اس نے گروہ کے بارے میں بتانے صاف انکارکردیا اس موقع پر شاہد منظور ،اسماعیل مشوری نے صحافیوں پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ہیں شاہد منظور نے کہا ہے کہ میرے دوست کا عزیز پولیس میں ڈی پی او ہے میں ان صحافیوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرواؤں گا ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس گروہ کے پ پیچھے مقتدر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی شامل ہے اس موقع پر درجنوں شہریوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل ہے کہ اس گروہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...