شہ سرخیاں
Home / علاقائی / چونیاں:بارایسوسی ایشن کےانتخابات،چوہدری محمداصغرصدراورچوہدری نثارانجم جنرل سیکرٹری منتخب

چونیاں:بارایسوسی ایشن کےانتخابات،چوہدری محمداصغرصدراورچوہدری نثارانجم جنرل سیکرٹری منتخب

چونیاں﴿سٹاف رپورٹر﴾ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، چوہدری محمد اصغر صدر او ر چوہدری نثار انجم جنرل سیکرٹری منتخب ۔تحصیل بار ایسوسی ایشن چونیاںکے سالانہ انتخابات برائے2012 ئ ÷میںچوہدری محمداصغر147 ووٹ حاصل کر کے صدر،شعیب بھٹی نائب صدر﴿بلامقابلہ﴾،چوہدری محمد نثار انجم 141 ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری،مس ساجدہ ارشاد رانا جوائنٹ سیکرٹری﴿بلامقابلہ﴾،چوہدری محمد ےٰسین فنانس سیکرٹری اور چوہدری محمد آصف ظفر لائبریری سیکرٹری منتخب ہو گئے اس الیکشن میں ٹوٹل265 ووٹ کا سٹ ہوئے اوروکلائ کے مختلف دھڑے تمام دن اپنے اپنے حمایتی امیدواروں کی کامیابی کے لئے پولنگ کے اختتامی وقت تک سرگرم رہے جبکہ صدارت کے امیدواروں نے لنچ کا الگ الگ اہتمام بھی کیا دلچسپی کے لحاظ سے یہ الیکشن بڑے عرصے کے بعد خاص اہمیت کا حامل رہا کیونکہ نومنتخب صدر چوہدری محمد اصغرنے ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد اپنے مدِمقابل غلام محی ا لدین بھٹی جیسے بظاہر ایک مضبوط امیدوار پر 29 ووٹوں کی واضع برتری حاصل کر کے گزشتہ کئی سالوں سے ناقابل شکست اوربار ایسوسی ایشن چونیاںپرقابض مختلف دھڑوں پر مشتمل وکلائ کے ایک مضبوط گروپ کو ورطہئ حیرت میں ڈال دیاجبکہ ووٹ بنک کے لحاظ سے کمزور خیال کئے جانے والے چوہدری نثار انجم نے بھی چوہدری خالد حسین کے خلاف لیڈ حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوا سے لبریزچودہ جنوری کی شام چھ بجے کے بعدبار روم احاطہ کچہری چونیاں میں نتائج کا اعلان ہوتے ہی ایک جشن کا سا سماں بندھ گیااور جیتنے والوں کو ان کے ساتھیوں نے کندھوں پر بٹھا کر خوب نعرے بازی کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اس موقع پرمٹھائی تقسیم کی گئی اور تمام وکلائ برادری،سول سوسائٹی کے مختلف عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد دی گئی۔

About admin

Scroll To Top