شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سرگودھا:بارکےانتخابات میں شمس نوید چیمہ صدر‘چوہدری فرحت علی نائب صدراورخرم جہانگیر بسرائ جنرل سیکرٹری منتخب

سرگودھا:بارکےانتخابات میں شمس نوید چیمہ صدر‘چوہدری فرحت علی نائب صدراورخرم جہانگیر بسرائ جنرل سیکرٹری منتخب

سرگودھا﴿تحصیل ر پورٹر﴾ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے انتخابات میں کانٹے دار مقابلے کے بعد معروف ایڈووکیٹ شمس نوید چیمہ صدر ‘چوہدری فرحت علی نائب صدر اور خرم جہانگیر بسرائ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ حامیوں کا جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بارسرگودہا کے انتخابات میں صبح آٹھ بجے سے لیکر شام ساڑھے چار بجے تک پولنگ ہوئی جس میں 1480ووٹوں میں سے 1191ووٹ کاسٹ ہوئے گنتی کے عمل کے بعد ایڈووکیٹ شمس نوید چیمہ 651ووٹ لیکر صدر ‘خرم جہانگیر بسرا ئ 611جنرل سیکرٹری اور نائب صدر فرحت علی 551ووٹ لیکر منتخب ہوگئے جنہوں نے اپنے مدمقابل نصیر احمد چیمہ ‘امیر عباس بلوچ ‘اصغر سوہی اور صفدر علی کو شکست سے دوچار کیا ۔پولنگ کا عمل شفاف اور پرامن طریقہ سے مکمل ہوا اس دوران وکلائ میں جوش و خروش پایا گیا ۔کامیاب وکلائ کا اعلان ہوتے ہی ان کے حامیوں نے زبردست جشن منایا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور نعرے بازی کی گئی اس موقع پر پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔

x

Check Also

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

بھائی پھیرو:گلی میں گل گھپاڑا کرنے سے منع کرنے پر پندرہ مسلح افراد کا محنت کش کے گھر پر دھاوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)گلی میں گل گھپاڑا کرنے سے منع کرنے پر پندرہ ...

پتوکی:مو ٹروے پر دائیں لائن کا مسلسل استعمال جرم ہے گا ڑی چلانے والے اس سے اجتناب کریں،عالم گولاچی

پتوکی (تحصیل رپورٹر )مو ٹروے پر دائیں لائن کا مسلسل استعمال جرم ...

چونیاں:ہمارے حکمرانوں کو اس عہدسے اپنے کردارکا جائزہ لینا چاہئے۔،افضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار)ہمارے زوال کی ایک بڑی وجہ اپنے اسلاف کو چھوڑ کر ...

قصور : تیز رفتاری کے باعث اسکول وین پول سے ٹکرا گئی، 15 طلبا زخمی

قصور(نمائندہ خصوصی) قصور میں تیز رفتاری کے باعث اسکول کی وین الٹ ...