شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پاناما معاملے میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
loading...
پاناما معاملے میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

پاناما معاملے میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے کہا ہے کہ پاناما معاملے میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں، سرحد پر ہمارے بچے شہید ہو رہے ہیں، وزیراعظم کچھ نہیں کر رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے داتا دربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ احتساب کے بغیر جمہوریت کچھ نہیں، پیپلزپارٹی جلد از جلد پاناما بل کی منظوری چاہتی ہے اور وزرات خارجہ میں بھی جمہوری احتساب چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ حکومت نے ان کا کوئی مطالبہ نہیں مانا۔ پیپلزپارٹی کے صرف 4 مطالبات ہیں، ملک میں مایوسی کا سسٹم ہے، جسے وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب چلا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے چوہدری نثار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جسے کنٹرول کرنے میں چوہدری نثار ناکام ہوچکے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ چچا کے لیے صرف دعا ہی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top