شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نواز شریف نہیں پوری ن لیگ نا اہل ہے، بلاول بھٹو

نواز شریف نہیں پوری ن لیگ نا اہل ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیپلزپارٹی ہر فورم پر احتجاج کرے گی، نواز شریف نہیں پوری ن لیگ نااہل ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بلاول نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر حملہ کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے انتقام پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا بم گرا کر افراتفری پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے، جس کے ذریعے حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لے رہی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ن لیگ والے توبہ تائب کریں اور عوامی غضب سے بچیں، پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف پیپلزپارٹی ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے  احتجاج کرے گی

error: Content is Protected!!