شہ سرخیاں
Home / پاکستان / رحیم یار خان : تخت رائیونڈ والے عوام کا نہیں صرف اپنا خیال رکھتے ہیں، بلاول

رحیم یار خان : تخت رائیونڈ والے عوام کا نہیں صرف اپنا خیال رکھتے ہیں، بلاول

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے تخت رائیونڈ صرف اپنی بادشاہت کا خیال رکھتا ہے۔ شیر کے شکار کےلئے تیر کا استعمال کریں گے۔ عوام ساتھ دیں گے تو پاکستان میں تبدیلی لےکر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی تبدیلی کا نعرہ لگا دیا۔ بلاول بھٹو جلسے کےلئے بہاولپور پہنچے تو گڑی ساندھی پل پرمختصر ساخطاب کیا اور حکمرانوں پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے بولے عوام مایوس ہیں۔ تخت رائیونڈ والے ان کا نہیں صرف اپنا خیال رکھتے ہیں۔ ووٹ کی طاقت سے تخت رائیونڈ گرائیں گے اور عوام کےساتھ مل کرتبدیلی لائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ وہ سندھ میں تبدیلی لےکر آئے ہیں‘ پارٹی میں بھی تبدیلی لائیں گے۔ ادھر بلاول بھٹو زرداری رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...