شہ سرخیاں
Home / علاقائی / پھولنگر: ویلڈنگ کرتے ہوئے ڈرم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا

پھولنگر: ویلڈنگ کرتے ہوئے ڈرم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ ویلڈنگ کرتے ہوئے ڈرم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ ایک شخص ہلاک دو زخمی ۔ نزدیکی دکانوں کی دیواروں کو دڑاریں پڑ گئیں ۔ دھماکہ کی آ واز سے لوگوں میں خوف و ہراس ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چاہ کلالانوالہ میں رفیق عرف کالی اپنے ویلڈنگ پلانٹ سے ایک ڈرم کو ویلڈنگ کر رہا تھا کہ اچانک ڈرم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا اور ڈرم کے ٹکرے نزدیک بیٹھے ہوئے محمد نوید ، نور مَلر اور رفیق کو لگ گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ، محمد نوید موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ جبکہ نور مَلر اور رفیق کو شدید زخمی حالت میں لاہور ہسپتال بھیج دیا گیا ۔ دھماکہ کی وجہ سے نزدیکی عمارتوں کو دڑاریں پڑ گئیں ۔ جبکہ زور دار دھماکہ کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ ڈر کے مارے اپنے گھروں سے باہر آ گئے ۔ متوفی محمد نوید پولیس کے اے ایس آ ئی محمد اقبال کا بیٹا بتایا جا تا ہے

About admin

Scroll To Top