شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / افغانستان میں خود کش حملہ: 6افراد جاں بحق متعدد زخمی

افغانستان میں خود کش حملہ: 6افراد جاں بحق متعدد زخمی

کابل(مانیٹرنگ سیل) افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا، دیگر مسلح حملہ آوروں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی ہے، چھ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار افغانستان کے شہر جلال آباد کے کسٹم آفس کی فنا نس بلڈنگ کے سامنے ایک حملہ آور نے خود کش حملہ کیا ، حملہ ہوتے ہی نا معلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تاحال سیکیورٹی فورسز اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ افغانستان کے مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق حملے میں اب تک چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ننگر ہار ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اسپتال پہنچائے گئے زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ علاقے میں چار دھماکے سنے گئے۔ فی الحال طالبان سمیت کسی بھی متحارب گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ حملے میں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے جس کے سبب جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے

error: Content is Protected!!