شہ سرخیاں
Home / علاقائی / گجرنوالہ:ڈنگہ کھاریاں روڈ پر بیکنانوالہ اڈا پرکارکےساتھ ٹکراکر6سالہ معصوم طالبہ علم جان بحق

گجرنوالہ:ڈنگہ کھاریاں روڈ پر بیکنانوالہ اڈا پرکارکےساتھ ٹکراکر6سالہ معصوم طالبہ علم جان بحق

گجرانوالہ﴿بیورو چیف﴾ڈنگہ کھاریاں روڈ پر بیکنانوالہ اڈا پر ایکسیڈنٹ کار کے ساتھ ٹکرا کر6سالہ معصوم طالبہ علم جان بحق،تفصیلات کے مطابق بلھے شاہ اکیڈمی بیکنانوالہ کا ﴿K.G﴾کا کلاس کا چھ سا لہ معصوم طالبعلم عتیق احمد ولد محمد الیاس چھٹی کے بعد واپس اپنے گھر کی طرف آ رہا تھا کہ بیکنا نوالہ اڈہ پر سڑک کراس کرتے ہوئے کھاریاں سے آ نے والی کار سے ٹکراکرشدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈنگہ خلیل ہسپتال لا یا گیا جہاںپر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ںبحق ہوگیا واضع رہے کہ تقریباً 1ماہ کے دوران بیکنا نوالہ اڈہ پر روڈ ایکسیڈنٹ کا یہ دوسرا واقع ہے تقریبا ً 1ماہ قبل بھی بیکنا نوالہ اڈہ پر ہی چہارم کلاس کاطالبعلم حماد تعظیم بھی ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گیا تھا ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار فوری طور پر سنجیدہ مسئلے کی طرف توجہ دیں اور کو ئی حفاظتی تدابیر اختیار کی جا ئیںکہ اس مسلسل ہونے والے جانی نقصان کو روکا جا سکے۔۔

x

Check Also

پھولنگر:علاقے میں منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، جوئے بازوں اور جگا ٹیکس لینے والوں کا خاتمہ کردونگا، ایس ایچ او

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقے میں منشیات فروشوں،ڈاکوؤں ،جوئے بازوں،اور جگا ٹیکس لینے والوں ...

Connect!