شہ سرخیاں
Home / پاکستان / نواز شریف اور مودی کی زبان میں کوئی فرق نہیں ہے: پرویزالٰہی
loading...
نواز شریف اور مودی کی زبان میں کوئی فرق نہیں ہے: پرویزالٰہی

نواز شریف اور مودی کی زبان میں کوئی فرق نہیں ہے: پرویزالٰہی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی کہتے ہیں نواز شریف اور مودی کی زبان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں دو نومبر کو تحریک انصاف کے لاک ڈاون میں شرکت کریں۔ سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کا محاصر ہ افسوس ناک ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف سازش کی جا رہی ہے جو افسوسناک ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مودی کی زبان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ کے تانے بانے بھی مودی سے مل رہے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب بھر میں ق لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہاہے۔ دھرنا تو اسلام آباد میں ہو رہا ہے تو پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کیوں۔ ق لیگ کے مرکزی قائد نے کہا کہ گرفتاریوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ لوگوں کو پیدل بھی آنا پڑا تو آئیں گے اور 2 نومبر کو تاریخ کا بہت بڑا اجتماع ہوگا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بنی گالہ کا محاصرہ افسوس ناک ہے۔ آج سے ہی پورا پنجاب بند کر دیا گیا، وزیر نے تو وہ ہی کرنا ہے جو شہنشاہ نے کہنا ہے۔ شہنشاہ اور ان کے اہلخانہ اس سازش میں ملوث ہیں۔ پانامہ لیکس پر نوز شریف ڈھیٹ ہو کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top