شہ سرخیاں
Home / پاکستان / اسلام آباد : ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا، چیف شماریات

اسلام آباد : ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا، چیف شماریات

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) چیف شماریات آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور آبادی میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں۔چیف شماریات آصف باجوہ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ شہری آبادی کو مختلف بلاکس میں تقسیم کیا گیا جبکہ دیہی علاقوں میں آبادی کو موضعات میں تقسیم کیا گیا۔ 1998 میں افغان مہاجرین کو کیمپوں میں شمار کیا گیا اور 2005 کے بعد افغان مہاجرین آباد میں آگئے۔ اس مردم شماری میں افغان مہاجرین کو عام آبادی میں شمار کیا گیا۔ آصف باجوہ نے کہا کہ پنجاب،کے پی اور سندھ میں اسٹنٹ کمشنر سینسز کمشنر بنائے، جبکہ فاٹا اور بلوچستان ڈپٹی کمشنرز کو سینسز کمشنرز بنایا گیا۔

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!