شہ سرخیاں
Home / پاکستان / تاریخی جنگل’چھانگا مانگا ‘سے لکڑی چوری کی روک تھام کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب خصوصی توجہ دیں

تاریخی جنگل’چھانگا مانگا ‘سے لکڑی چوری کی روک تھام کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب خصوصی توجہ دیں

چونیاں﴿ سٹاف رپورٹر﴾ تاریخی جنگل’چھانگا مانگا ‘ سے لکڑی چور ی کی روک تھام کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب خصوصی توجہ دیں،چور مافیا کے خلاف اگر فوری کاروائی نہ کی گئی تو ایشیاکے اس مصنوعی جنگل کی آخری سانسیں بہت جلد ختم ہو جائیں گی،محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکاران وسیع پیمانے پر لکڑی کی چوری میںملوث چور وںکو مبےّنہ طور پرمکمل تحفظ فراہم کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارجنگل بچائو موومنٹ چھانگا مانگا کے صدر محمد وارث ہوتی نے ایک وفد کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کا تاریخی ورثہ ساڑھے بارہ ہزار ایکڑ پر مشتمل چھانگا مانگا جنگل محکمہ جنگلات کے ملازمین کی مبےّنہ ملی بھگت سے مسلسل تباہ و بربادہوتا جا رہاہے اور اب محض دو ہزار ایکڑ پر بچی کھچی جنگلی صورت بھی پول کراپ کے ذریعے ختم کی جارہی ہے وارث ہوتی نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات کے افسران اور سیاسی مافیا مبےّنہ طور پر جنگل کی بہترین لکڑی چوری کروانے میں ملوث ہے جس کے باعث اس وقت جنگل میں فرنیچر سازی،عمارتی اور کھیلوں کے سامان کے لئے استعمال میں آنے والے لکڑی کی مختلف اقسام کا سرے سے ہی وجود نہ رہا ہے مگر متعلقہ ایس ڈی ایف او جو یہاں گزشتہ ساڑھے تین سال سے تعینات ہے اعلیٰ حکام کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دے کر اپنا وقت نکال رہا ہے صدر جنگل بچائو موومنٹ نے وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری جنگلات پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لکڑی کی صنعت اور چھانگا مانگا جنگل کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن مہم چلاکر لکڑی چوری میں ملوث افراد کوبلاتفریق قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔اس حوالے سے چھانگا مانگا جنگل کے ایس ڈی ایف او اعظم گِل نے موقف اختیار کیا کہ لکڑی کی چوری روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اورمتعدد افراد کے خلاف لکڑی چوری کے درجنوں مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں جبکہ انہوں نے اس امر کی تصدیق کی کہ نصف سے زائد جنگل کی پلانٹیشن ختم ہو چکی ہے۔

  • بلال

    میری طرف سے بھی پاک نیوز لائیو وئب ٹیم کو بہت بہت مبار ک ہو

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!