شہ سرخیاں
Home / علاقائی / چنیوٹ:چناب نگر واٹر سپلائی کا مسلہ شہریوں کے لئے مسلہ کشمیر بن گیالوڈ شیڈنگ نے ساری کسریں نکال دی۔

چنیوٹ:چناب نگر واٹر سپلائی کا مسلہ شہریوں کے لئے مسلہ کشمیر بن گیالوڈ شیڈنگ نے ساری کسریں نکال دی۔

چناب نگر(بیورو رپورٹ) واٹر سپلائی کا مسلہ شہریوں کے لئے مسلہ کشمیر بن گیا باقی کسر لوڈ شیڈنگ نے پوری کر دیں۔ چناب نگر کے بیشتر علاقوں میں پینے کا صاف پانی تا حال میسر نہیں ہو سکا جو علاقے اس نعمت سے فائدہ اُٹھا رہے تھے وہ بھی لوڈ شیڈنگ کے باعث اس سے محروم ہو چکے ہیں۔ واٹر سپلائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے نئی پائپ لائین بچھائی گئی تھی لیکن قابل تسلی نتائج سامنے نہیں آ سکے۔ رحمت وسطی کے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کے نل سے سیورج کا پانی آ رہا ہے ایسا ایک واقع اشفاق احمد ساکن رحمت وسطی کے ساتھ پیش آیا جس کی شکایت مطلقہ افسران کو کئی بار کی گئی لیکن تا حال کوئی صورت نظر نہیں آ رہی شکایات پر گھروں کے سامنے پائپ لائینیں تو آکھاڑ دیں گئیں ہیں لیکن انہیں بند کرنے کے لئے کوئی واپس نہیں لوٹا اور نہ ہی سیورج پائپ لائن کو واٹر سپلائی کی لائین سے الگ کیا گیا ہے۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!