شہ سرخیاں
Home / علاقائی / چینوٹ:QRFنے طالب علموں کا جینا عذاب کر دیا

چینوٹ:QRFنے طالب علموں کا جینا عذاب کر دیا

چنیوٹ: چناب نگر میں تعینات QRFکے شیر جوانوں نے مقامی طالب علموں کاجیناعذاب کر دیا۔ موٹر سائکل سوار طالب علموں کو روک کر کاغذات اور لائسینس وغیرہ چیک کرنے کی آڑ میں طلبائ کو ہراساں اور خوف زدہ کرکے ان سے پیسے بٹورنا QRFایگل2کا وطیرہ بن چکا ہے۔ ایگل ون کا انچارج خادم بلوچ جسے ماضی میں بے شمار شکایات کے پیش نظر چناب نگر سے تبدیل کردیا گیا تھا لیکن اس نے سیاسی اثرورسوخ کے بل بوتے پر دوبارہ اپنا تبادلہ چناب نگر میں کروا لیا ہے وہ کونسی نا معلوم کشش ہے جو خادم بلوچ کو چناب نگر کیطرف کھینچ رہی ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق خادم بلوچ کی اخلاقی حالت بھی تسلی بخش نہیں ہے چونکہ وہ جس جگہ پر خود ساختہ ناکہ لگا کر کھڑا ہوتا ہے وہاں وردی کی خوبدوجواں سال لڑکوں کو زیادہ ہی گھیرا ڈالتا ہے حالانکہ QRFکے نوجوانوں کی ڈیوٹی صرف ہنگامی معاملات کو ہینڈل کرنے تک محدود ہے لیکن چناب نگر میں افسران بالا کیطرف سے کوئی باز پُرس نہ ہونے کیوجہ سے QRFکے جوان موٹر سائیکل سواروں سے ڈرائونگ لائسینس طلب کرنے کی آڑ میں دیہاڑیاں سیدھی کر رہے ہیں۔ ہیومین رائٹس کمیٹی سمیت شہر بھر کی سماجی وتعلیمی تنظیموں نے RPOفیصل آباد اور DPOچنیوٹ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ QRFکے جوانوں کی غیرقانونی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!