شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / چین نے پاکستان پر امریکی صدر کی الزام تراشی مسترد کردی

چین نے پاکستان پر امریکی صدر کی الزام تراشی مسترد کردی

بیجنگ(مانیٹرنگ سیل) چین نے پاکستان پر امریکی صدر کی الزام تراشی مسترد کردی اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور اندازسے لڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد چین پاکستان کی حمایت میں سامنے آگیا، ترجمان چینی دفترخارجہ نے میڈیا بریفنگ میں امریکی صدر ٹرمپ کے جانب سے پاکستان پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن کے لیے پاک امریکا کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور انداز سے لڑ رہا ہے۔ چینی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں اقتصادی،سفارتی تعلقات ہیں، توقع ہے امریکی پالیسیاں خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دیں گی

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!