شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چنیوٹ چوکی متھرومہ کی کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش کو دو کلو چرس سمیت گرفتار

چنیوٹ چوکی متھرومہ کی کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش کو دو کلو چرس سمیت گرفتار

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ چوکی متھرومہ کی کاروائی بد نام زمانہ منشیات فروش کو دو کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا ، ملزم عرصہ دراز سے نوجوان نسل میں نشہ جیسے زہر کی فروخت کا دھندہ کر رہا تھا ۔ڈی پی او آفس چنیوٹ کے مطابق چوکی متھرومہ پولیس نے مخبری ہونے پر ناکہ بندی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش شاہد ٹھٹھیا گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے دو کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے ۔بد نام زمانہ منشیات فروش شاہد ٹھٹھیا ضلع چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں نشہ جیسے زہر کی فروخت کر رہا تھا اور نوجوان نسل کو نشہ کی بلا خوف و خطر فروخت کا دھندہ کر رہا تھا جسے آج گرفتار کر لیا گیا ہے ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن ر مستنصر فیروز کی جانب سے کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کو شاباش دی گئی ہے ۔

error: Content is Protected!!