شہ سرخیاں
Home / پاکستان / چنیوٹ: چنیوٹ پولیس کی بروقت کارروائی سے پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا
loading...
چنیوٹ: چنیوٹ پولیس کی بروقت کارروائی سے پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

چنیوٹ: چنیوٹ پولیس کی بروقت کارروائی سے پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

چنیوٹ (بیورو رپورٹ) چنیوٹ پولیس کی بروقت کارروائی سے پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، درہ آدم خیل سے ساہیوال سپلائی ہونیوالا اسلحہ کا بھاری ذخیرہ اور منشیات برآمد کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ مستنصر فروز کی ہدائت پر چنیوٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے درہ آدم خیل سے پنجاب کی طرف بھاری اسلحہ کی سپلائی کی اطلاعات پر دریائے چناب پر ناکہ کے دوران مشکوک کار کو روکا مگر کار سوار نے گاڑی بھگادی ۔ ڈی ایس پی حسن افتخار کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے کار کو گھیرلیا اور تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا 47 ایس ایم جی، 418 جدید خود کار کلاشنکوف، 73 پسٹل،22 ہزار سے زائد گولیاں اور منشیات کی بھاری مقدار کو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا ۔ڈی پی او چنیوٹ مستنصر فیروز کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ملزم خالد شفیق ہری پور کا رہائشی اور پولیس کی نوکری سے برخاست کیا جاچکا ہے، اور اسلحہ کا یہ ذخیرہ درہ آدم خیل سے ضلع ساہیوال منتقل ہونا تھا جبکہ اس سے قبل بھی گوجرانوالہ، گجرات اور ساہیوال سمیت متعدد اضلاع میں اسلحہ سپلائی کیا جاچکا ہے۔ اور دو ملزم خالد شفیق کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ڈی پی او مستنصر فیروز کے مطابق یہ اسلحہ فیصل آباد لیجایا جارہا تھا فی الوقت یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ یہ کس مقصد کے لیے استعمال ہونا تھا ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم پہلے بھی اس طرح اسلحہ کی سپلائیاں دیتا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top