شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ:اساتذہ کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج اور دھرنے شروع ہوجائیں گے، صفدر سراج
loading...
چنیوٹ:اساتذہ کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج اور دھرنے شروع ہوجائیں گے، صفدر سراج

چنیوٹ:اساتذہ کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج اور دھرنے شروع ہوجائیں گے، صفدر سراج

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)اساتذہ کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج اور دھرنے شروع ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار صفدر سراج کالرو نائب صدر پنجاب ٹیچر ز یونین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز کا احتجاج دفعہ 144کو مدنظر رکھتے ہوئے موخر کیا اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنے احتجاج سے پیچھے ہٹ چکے ہیں صفدر سراج کالرو کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ، سروس پروموشن، اساتذہ پیکج، کنٹریکٹ سے ریگولر اساتذہ ، چھٹیوں میں کمی اور غیر ضروری ڈیوٹی جیسے مسائل سے اساتذہ دوچار ہیں یہ مطالبات مسلسل دو سالوں سے کیے جارہے ہیں ہر دفعہ احتجاج کے موقع پر صوبائی حکومت کی طرف سے لالی پاپ دے دیا جاتا ہے اب کی بار کوئی بھی وعدہ نہیں لیا جائے گا انکا کہنا تھا کہ صوبائی قیادت کے حکم پر آئندہ ہفتے سے ضلعی ، ڈویژنل سطح پر احتجاج شروع کیا جائے گا دسمبر میں پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا حکومت ہوش کے ناخن لے اور ہمارے مطالبات تسلیم کرئے

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top