شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ کی تمام مین شاہرات انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جانے کی وجہ سے شہری پریشان
loading...
چنیوٹ کی تمام مین شاہرات انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جانے کی وجہ سے شہری پریشان

چنیوٹ کی تمام مین شاہرات انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جانے کی وجہ سے شہری پریشان

چنیوٹ(نامہ نگار )چنیوٹ کی تمام مین شاہرات انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جانے کی وجہ سے شہریوں کیلئے خطرناک صورت حال اختیار کر چکی ہیں ۔یومیہ درجنوں حادثات معمول بن چکے ہیں۔چنیوٹ کی سڑکیں کھنڈرات بن گئیں ہیں جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔فیصل آباد روڑ،لاہور روڑ،مندربازار،کچہری بازار،ریلبازار،عالمگیر روڑ،گڑھا چوک،فرنیچر مارکیٹ،اسلامیہ ہسپتال روڑ سمیت دیگر سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جگہ جگہ گہری کھائیاں ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔متعلقہ حکام مکمل طور پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ میں ضلعی افسران کی عدم دلچسپی کے باعث شہر اور گردونواح کی مین اور اہم شاہرات مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شاکر ہو چکی ہیں اور انکی وجہ سے حادثات بھی معمول بن گئے ہیں ،غریب رکشہ ڈرائیورٹوٹی سڑکوں کی وجہ سے اپنی یومیہ آمدن بھی ان رکشوں کی توٹ پھوٹ پر لگانے پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ آئے روز حادثات کی زد میں آنے والے یومیہ درجنوں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔گزشتہ روز چنیوٹ کی سڑکوں کی حالت زار پر کئے جانے والے سروے میں شہریوں نے اس بات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے کہ ضلعی افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر کی سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں اور سال بعد ان کی معمولی مرمت کر دی جاتی ہے جبکہ مبینہ طور پر لاکھوں روپے کے بجٹ سے بنائی گئی یہ سڑکیں چند ہی ماہ بعد تباہ ہو گئی تھیں اور اب میں گہرے گہرے کھڈے بن چکے ہیں جو کہ شہریوں کو عذاب میں مبتلا کئے ہوئے ہیں ۔شہری حلقوں نے ضلعی افسران سے ان تمام شاہرات کی مکمل طور پر مرمت اور انکی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats