شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ: پنجاب کے مختلف شہروں میں جعلی انٹرنیشنل کرنسی اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار
loading...
چنیوٹ: پنجاب کے مختلف شہروں میں جعلی انٹرنیشنل کرنسی اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار

چنیوٹ: پنجاب کے مختلف شہروں میں جعلی انٹرنیشنل کرنسی اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ پولیس نے پنجاب کے مختلف شہروں میں جعلی انٹرنیشنل کرنسی اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی بھی پکڑ لی گئی۔اہم انکشافات ہونے کا امکان تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ مستنصر فیروز کی ہدائت پر ڈی ایس پی سٹی چنیوٹ محمد اکمل اور تھانہ صدر چنیوٹ پولیس کے ایس ایچ او رانا عمردرازاور انکی ٹیم نے چنیوٹ لاہور روڑ بائی پاس کے قریب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹرنیشنل جعلی کرنسی اسمگل کرنے کا کاروبار کرنے والے نوجوان کو پکڑ لیا ہے جس کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی انٹرنیشنل کرنسی بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے مذکورہ شخص نے اپنے ہاتھ میں شاپر پکڑا ہو ا تھا جس سے شاپر لے کر چیک کیا تو اس میں 25 پیکٹ امریکن ڈالر برآمد ہوئے۔ دوران دریافت ملز م نے اپنا نام یامین ولد برکت سکنہ محلہ درگراں انار کلی لاہور بتایا ۔ مذکورہ ملز م کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جارہی ہے۔ تاہم ملزم کا تعلق لاہور سے بتایا گیا ہے اس پر مزید کاروائی کی جارہی ہے اہم انکشافات ہونے کا امکان

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top