شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ :پنجاب حکومت ،ضلعی افسران اور عوامی نمائندگان نے عوام کے مسائل کو حل کرنے سے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر لی
loading...
چنیوٹ :پنجاب حکومت ،ضلعی افسران اور عوامی نمائندگان نے عوام کے مسائل کو حل کرنے سے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر لی

چنیوٹ :پنجاب حکومت ،ضلعی افسران اور عوامی نمائندگان نے عوام کے مسائل کو حل کرنے سے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر لی

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)پنجاب حکومت ،ضلعی افسران اور عوامی نمائندگان نے چنیوٹ کی عوام کے مسائل کو حل کرنے سے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر لی جس کی وجہ سے ضلع چنیوٹ سے دیگرتمام بڑے شہروں کو جانے والی اہم شاہرات ون وئے نہ ہو سکیں البتہ محکمہ پراونشل ہائی وئے سمیت دیگر متعلقہ ارباب اختیارکی مبینہ غفلت کے باعث سڑکیں خستہ حالی کا شکار ضرور ہو گئی ہیں اور مین شاہرات کے درمیان بنے بڑے بڑے گڑھے قیمتی انسانی جانوں کو نگلنے لگے ہیں ۔چنیوٹ کی تین شاہرات عوام کے لئے موت کا سبب بن گئی ،تین ماہ میں درجنو ں حادثات نے کئی قیمتی جانیں نگل لیں تفصیلات کے مطابق چنیوٹ سے فیصل آباد روڈ ،لاہور روڈ ،جھمرہ روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے عوام کے لئے شدید خطرہ بن چکی ہیں فیصل آباد روڈ پر کئی کئی فٹ گہرے گڑھے موت کے کنویں بن چکے ہیں جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ عوام مو ت کے منہ میں جارہے ہیں ۔محکمہ پروونشل ہائی وے کی عدم دلچسپی اور مجرمانہ غفلت عذاب بن چکی ہے تین ما ہ میں ہونے والے حادثات میں دس کے قریب افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد عمر بھر کے لئے اپاہج ہو چکے ہیں مگر ضلعی متعلقہ افسران محکمہ پراونشل اس مسئلے کا حل نکالنے سے قاصر ہے ۔ شہری حلقوں نے محکمہ پراونشل ہائی وئے اور متلعقہ حکام سے سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top