شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ:’’خادم اعلیٰ کا پڑھا لکھا پنجاب ‘‘ محکمہ تعلیم کے افسران لمبی تان کر سو گئے
loading...
چنیوٹ:’’خادم اعلیٰ کا پڑھا لکھا پنجاب ‘‘ محکمہ تعلیم کے افسران لمبی تان کر سو گئے

چنیوٹ:’’خادم اعلیٰ کا پڑھا لکھا پنجاب ‘‘ محکمہ تعلیم کے افسران لمبی تان کر سو گئے

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)’’خادم اعلیٰ کا پڑھا لکھا پنجاب ‘‘ محکمہ تعلیم کے افسران لمبی تان کر سو گئے ۔معصوم بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی انتہائی کر دی گئی ۔گورنمنٹ پرائمری سکول کے کمروں پر مقامی زمیندار کا قبضہ جانوروں کا بھوسہ اسٹور بنا دیا گیا.بچے تعلیم حاصل کرنے کیلئے کھلے آسمان تلے زمین پر بیٹھنے پر مجبورکر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی موضع کوٹ غنی میں بچے تعلیم حاصل کرنے کیلئے کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور بنا دیئے گئے اور سکول کے متعدد کمروں میں مقامی زمیندار نے اپنے پالتو جانوروں کیلئے بھوسہ و دیگر سامان رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اور سردی میں بچے سکول کے کمروں کی بجائے ٹھٹھرتے ہوئے سکول کے صحن میں اور زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ متعلقہ ضلعی افسران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats