شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ:ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی نمونیا کا دن منایا گیا
loading...
چنیوٹ:ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی نمونیا کا دن منایا گیا

چنیوٹ:ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی نمونیا کا دن منایا گیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی نمونیا کا دن منایا گیا اس سلسلہ میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی او ہیلتھ چنیوٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے کی ریلی میں ڈاکٹرز کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے افراد ریلی میں شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ نمونیا ڈے کے حوالہ سے نکالی گئی ریلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک میں اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ڈی او ہیلتھ چنیو ٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں انسانی صحت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی خدمات سر انجام دینے کی اشد ضرورت ہے اور اس کیلئے ہم سب کو فرادً فرداً اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ نمونیا جیسی مرض سے بچاؤ کیلئے پنجاب حکومت اور ضلعی حکومت عوام کی خدمت کیلئے ہر لمحہ کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ چند علامتیں جن میں بخار کا ہونا ،جسم کا کانپنا ،سینے میں درد سانس کا تیز تیز چلنا ،اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ نمونیا بخار کا حملہ ہے اس کیلئے ہمیں ڈاکٹر سے رجوع کر نا چاہیئے اور اس کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس کا فوری علاج شروع کرنا چاہیے تقریب سے ای ڈی او ہیلتھ چنیوٹ ڈاکٹر صادق ملک نے بھی خطاب کیا۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top