شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ کی عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونے دینگے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ
loading...
چنیوٹ کی عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونے دینگے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ

چنیوٹ کی عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونے دینگے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ کی عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونے دینگے ۔عوامی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کیلئے پاسپورٹ آفس چنیوٹ کا عملہ ہر لمحہ کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس چنیوٹ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کے پاسپورٹ آفس میں کسی بھی قسم کی کرپشن بد عنوانی سائلین سے بد تمیزی کا سلسلہ بالکل بھی نہ ہے اور ایجنٹ مافیاء کا قلع قمع کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق شہریوں کو شفاف اور آسان طریقہ سے پاسپورٹ کی فراہمی کا عمل جاری ہے اور شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے جس کے لئے میں اور میرا عملہ مکمل طور پر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں اور خواتین ،بزرگوں کو بھی خصوصی طور پر سہولیات اور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس کیلئے مجھ سے رابطہ کریں میں فوری اس مسئلہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats