شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ فیصل آباد اور دیگر شاہرات کو ون وئے کرنے کا فنڈ نہ ملنے پر ٹریفک حادثات میں اضافہ شدت اختیار کر گیا

چنیوٹ فیصل آباد اور دیگر شاہرات کو ون وئے کرنے کا فنڈ نہ ملنے پر ٹریفک حادثات میں اضافہ شدت اختیار کر گیا

چنیوٹ(نامہ نگار )چنیوٹ فیصل آباد اور دیگر شاہرات کو ون وئے کرنے کا فنڈ نہ ملنے پر ٹریفک حادثات میں اضافہ شدت اختیار کر گیا ۔چنیوٹ کی عوام کے سروں پر موت منڈلانے لگی ۔ ایک سال میں ہونے والے حادثات میں 500 کے قریب افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں افرادعمر بھر کیلئے معذورہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ فیصل آباد اور دیگر اہم شاہرات کو ون وئے کرنے کا منصوبہ التواء کا شکار ہو کر رہ گیا جبکہ روڑ سنگل ہونے کی وجہ سے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خوفناک حد تک پہنچ چکا ہے۔چنیوٹ فیصل آباد روڑ کو ون وئے کرنے کا فنڈ پچھلے 9سالوں سے جاری نہ کیا گیا ۔جس پرمنتخب عوامی نمائندگان ایم این ائے قیصر احمد شیخ اور ایم پی ائے الیاس چنیوٹی بھی پارٹی قائدین پر برہم تو ہوئے مگران کے برہم ہونے پر بھی کچھ بہتر نہ ہوا بلکہ ان نمائندگان نے یہاں تک الزام لگایا کہ چنیوٹ کی شاہرات کو ون ائے کا فنڈ راولپنڈی ،لاہور میٹرو سمیت دیگر منصوبوں پر لگا دیا گیاہے۔ٹریفک حادثات کے متعلق مختلف محکمہ جات سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران سینکڑوں ٹریفک حادثات رونما ء ہوئے جن میں ہزاروں کے قریب افراد جن میں مرد خواتین بچے اور بوڑھے شامل ہیں زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً پانچ سو کے قریب بتائی گئی ہے۔جس پر تا حال وفاقی و صوبائی حکومت مکمل طور پر غیر سنجیدہ ہے ۔حادثات کی سب سے بڑی وجہ چنیوٹ سے یومیہ ہزاروں ٹرکس اور ڈمپرز کی آمد و رفت بتایا گیا ہے جو چنیوٹ سے پتھر ،بجری اور ریت ملک کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں کو سپلائی کا سلسلہ بتایا گیا ہے

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...