شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ : سیاسی پنڈت بھی ضلعی صدر مسلم لیگ ن کو کامیابی دلوانے میں بری طرح ناکام ہوگئے
loading...
چنیوٹ : سیاسی پنڈت بھی ضلعی صدر مسلم لیگ ن کو کامیابی دلوانے میں بری طرح ناکام ہوگئے

چنیوٹ : سیاسی پنڈت بھی ضلعی صدر مسلم لیگ ن کو کامیابی دلوانے میں بری طرح ناکام ہوگئے

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ضلع چنیوٹ کے سیاسی پنڈت بھی ضلعی صدر مسلم لیگ ن کو کامیابی دلوانے میں بری طرح ناکام ہو گئے ۔اور ٹیکنو کریٹ کی نشست بچانے کیلئے سیاسی چالبازیاں اور سیاسی نورا کشتی بھی بے سود ثابت ہوئی اور مسلم لیگ ن کے طاقتور محاذ کے سیاسی سپاہی صرف سات ووٹ لے سکے جبکہ مخالف حریف نے 32ووٹوں کی چوٹ کرادی ضلع چنیوٹ میں ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر مہر آفتاب احمد ہرل کو میاں شاہد علی نیکو کارہ نے شکست دے کر ٹیکنو کریٹ کی نشست اپنے نام کر لی 15مخصوص نشستوں کیلئے 22امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا س سلسلہ میں چنیوٹ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات گئے تھے تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ میں ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شروع ہو گئے اور اس میں ریٹرنگ آفیسر خالد منظور کی زیر نگرانی پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو تین بجے تک جاری رہا ۔ٹیکنو کریٹ کی نشست میں کانٹے دار مقابلہ کے بعد میاں شاہد علی نیکوکارہ ایڈووکیٹ نے 32ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی جبکہ انکے مخالف پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر مہر آفتاب احمد ہرل صرف سات ووٹ لینے میں کامیاب ہو سکے ۔جبکہ اقلیت کی دونوں سیٹوں پر الیاس مسیح،جاوید اقبال مسیح بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں ۔جبکہ کسان کی دو سیٹوں پر چوہدری محمد فاروق گجر،طغرل خان چدھڑ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ یوتھ کی سیٹ پر سید نبیل حیدر شاہ نے کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ خواتین کی نشستوں پر انیس بی بی ،حناء انور مخدوم ،تسلیم زہرا،رضیہ بیگم،شمیم بی بی،عظمیٰ بی بی نسیم کوثر بی بی،زاہدہ بی بی کامیاب ہو گئیں

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top