شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ:لاہور ہائی کورٹ کی ڈیڑھ صد سالہ جشن کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ ضلع چنیوٹ میں بھی جاری
loading...
چنیوٹ:لاہور ہائی کورٹ کی ڈیڑھ صد سالہ جشن کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ ضلع چنیوٹ میں بھی جاری

چنیوٹ:لاہور ہائی کورٹ کی ڈیڑھ صد سالہ جشن کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ ضلع چنیوٹ میں بھی جاری

چنیوٹ (نامہ نگار )لاہور ہائی کورٹ کی ڈیڑھ صد سالہ جشن کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ ضلع چنیوٹ میں بھی جاری ،اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں تقریب کا اہتمام ڈی سی او چنیوٹ ،ڈی پی او چنیوٹ ،وکلاء برادری ،صحافتی شخصیات ،سول سوسائٹی،طلباء و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی گئی تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور سید منصور علی شاہ کی ہدایت پر ضلعی عدلیہ چنیوٹ کے زیر اہتمام اسلامیہ کالج چنیوٹ میں پروقار کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ چوہدری ظفر اقبال نعیم نے کی تقریب میں ڈی سی او چنیوٹ محمد ایوب خاں،ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر )مستنصر فیروز ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی نواز،میڈم ہما عنبرین،سنےئر سول جج ملک امان اللہ ،سول ججز راجہ عامر عزیز ،چوہدری امیر احمد،کاشف عثمان شبیر،سول سوسائٹی،بار ممبران میڈیا سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی شرکت کی اس موقع پر عدلیہ اور بار کے معزز ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ عدلیہ نے انصاف کی فراہمی کیلئے اور قانون کی بالادستی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کیا مقررین نے کہا کہ عا م آدمی تک فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔اس کے علاوہ کرکٹ فیسٹیول اور عدالتی نظام سے آگاہی کیلئے طلباء کے مطالعاتی دورے میڈیا بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر مختلف کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈاکٹر سید مزمل حسین ایڈووکیٹ،حاجی عبدالحمید چوہدری صدر فرنیچر ایسوسی ایشن چنیوٹ و دیگر میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top