شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ : گورنمنٹ مدرستہ البنات گرلز ہائی سکول میں مبینہ لاکھوں روپے سالانہ کرپشن کا انکشاف
loading...
چنیوٹ : گورنمنٹ مدرستہ البنات گرلز ہائی سکول میں مبینہ لاکھوں روپے سالانہ کرپشن کا انکشاف

چنیوٹ : گورنمنٹ مدرستہ البنات گرلز ہائی سکول میں مبینہ لاکھوں روپے سالانہ کرپشن کا انکشاف

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ کے تعلیمی ادارے گورنمنٹ مدرستہ البنات گرلز ہائی سکول میں این ایس بی فنڈز میں مبینہ لاکھوں روپے سالانہ کرپشن کا انکشاف شہری نے گزشتہ تین سالوں کے دوران ہونے والی مبینہ کرپشن کے بارے میں معلومات کیلئے درخواست دے دی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنمنٹ مدرستہ البنات گرلز ہائی سکول چنیوٹ کی ہیڈ مسٹریس میڈم کلثوم فاروقی نے مبینہ طور پر این ایس بی فنڈز میں گزشتہ تین سالوں کے دوران لاکھوں روپے کے فنڈز میں مبینہ طور پر خرد برد کی ہے اور سرکاری کاغذوں میں خریدی جانے والی بہت سی اشیاء کا بل بوگس بناتے ہوئے مبینہ طور پر کرپشن کی گئی ہے ۔شہری محمد عمرمحکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کو اپنی درخواست میں واضح کیا ہے کہ مذکورہ سکول میں لاکھوں روپے کے ڈسپوزیبل برتنوں کی خریداری اور سائنس روم سامان کے علاوہ دیگر سامان کے مبینہ طور پر جعلی بل بنا کر لاکھوں روپے کی مبینہ طور پر کرپشن کی گئی ہے ۔شہری کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہونے والی کرپشن پر متعلقہ افسران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے ان الزامات کے حوالے سے جب مذکورہ میڈم کلثوم فاروقی نے مذکورہ سکول میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے الزامات کی تردید کر دی اور کہا کہ مجھ پر لگائے جانے والے کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top