شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ:سود کے نظام کا مکمل طور پر خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ڈی پی او مستنصر فیروز
loading...
چنیوٹ:سود کے نظام کا مکمل طور پر خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ڈی پی او مستنصر فیروز

چنیوٹ:سود کے نظام کا مکمل طور پر خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ڈی پی او مستنصر فیروز

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ڈی پی او مستنصر فیروز نے کہاہے کہ سود کے نظام کا مکمل طور پر خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو فرداً فرداً اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں سودی کاروبار کرنیوالوں نے سینکڑوں گھروں کا تباہ کردیا ہے اس لیے ضلع بھرکے تھانوں اور چوکیوں کے انچارجز کو سرکلر جاری کیا ہے کہ ان کے علاقہ میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی کام سود پر نہ ہو انہوں نے مزید بتایا کہ محلہ جھرکن کے رہائشی احمد نے اپنے ہی علاقہ کے رہائشی شہباز سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے لیکر ٹریکٹر کا کاروبار شروع کیا جس کے عوض اب تک بیالیس لاکھ سے زائدرقم شہباز کو لوٹا چکا ہے لیکن شہباز اب بھی اس سے مزید رقم کا تقاضا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ احمد کی درخواست پر ملزم شہباز کے خلاف زیر دفعہ3/4منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ ملزم شہباز حوالات میں بند ہے اب ضلع بھر میں سودی کاروبار کرنیوالے یا لین دین والے افراد کے خلاف زمین تنگ کردی جائے گی ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats