شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ : پانامہ لیک کا شکار حکمران عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں, سید اکمل بخاری
loading...
چنیوٹ : پانامہ لیک کا شکار حکمران عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں, سید اکمل بخاری

چنیوٹ : پانامہ لیک کا شکار حکمران عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں, سید اکمل بخاری

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)پانامہ لیک کا شکار حکمران عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں بہت جلد نواز شریف اور اس کے خاندان کو گھر جان پڑے گاان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء صدر یوتھ ونگ سید اکمل بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف جہاد کر رہے ہیں کیونکہ کرپشن کی وجہ سے ملک میں مسائل بڑھ رہے ہیں موجودہ حکومت کرپشن اور بد عنوانی کے باعث عالمی سطح پر تنہا ہو رہی ہے عمران خان ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں لیکن موجودہ حکومت کرپشن اور بد عنوانی کو فروغ دے رہی ہے پانامہ لیکس کا شکار عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں بہت جلد پانامہ کا شکار حکمران اپنے گھروں کو چلے جائیں گے پانامہ لیکس کے فیصلے کے لیے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں عمران خان کرپٹ اور نا اہل بادشاہ نما حکمرانوں کا بوریا بستر گول کریں گے عوام کے حقوق کے لیے پی ٹی آئی اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top