شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ:لاہور روڑ ساڑ مراد والا کے قریب ڈیوٹی پر آنے والاپولیس کا نسٹیبل ٹریفک حادثہ کے دوران جاں بحق
loading...
چنیوٹ:لاہور روڑ ساڑ مراد والا کے قریب ڈیوٹی پر آنے والاپولیس کا نسٹیبل ٹریفک حادثہ کے دوران جاں بحق

چنیوٹ:لاہور روڑ ساڑ مراد والا کے قریب ڈیوٹی پر آنے والاپولیس کا نسٹیبل ٹریفک حادثہ کے دوران جاں بحق

چنیوٹ (بیورو رپورٹ) لاہور روڑ ساڑ مراد والا کے قریب ڈیوٹی پر آنے والاپولیس کا نسٹیبل ٹریفک حادثہ کے دوران جاں بحق ہو گیا ۔ پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک پولیس کنسٹیبل ظہیر 782/C اپنے موٹر سائیکل پر سوارہوکر اپنی ڈیوٹی پر چوکی سیٹلائٹ ٹاؤن جارہا تھا ۔ جب مراد والا کے قریب پہنچا تو سامنے سے ایک ٹرک نمبری3655/LES چنیوٹ کی طرف سے آرہا تھا جس کو نامعلوم ڈرائیور نہایت تیز رفتاری ،غفلت اور لاپرواہی سے چلاتا ہوا آیا اور کنسٹیبل کو سامنے سے ٹکر ماردی ۔ ٹکر کی وجہ سے سامنے چھاتی کے دائیں طرف چوٹ آئی جس سے وہ مضروب ہو کر گر پڑا ۔ ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جانبحق کنسٹیبل کا نماز جنازہ اس کے آبائی گاؤں چک نمبر 14 میں ادا کی گئی ۔ جنازہ میں ڈ ی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیر وز ، ڈی ایس پی سٹی محمد اکمل اور ضلع بھر سے متعدد پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی ۔ بعد از نماز جنازہ کنسٹیبل کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے کنسٹیبل کے بھائی کو ملازمت دینے کا اعلان کیا ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top