شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ:خود ساختہ مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ضلع چنیوٹ میں منافع خوروں کا راج
loading...
چنیوٹ:خود ساختہ مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ضلع چنیوٹ میں منافع خوروں کا راج

چنیوٹ:خود ساختہ مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ضلع چنیوٹ میں منافع خوروں کا راج

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)خود ساختہ مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ضلع چنیوٹ میں منافع خوروں کا راج ،اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے تاجر اور دکانداروں نے شہر کی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ڈی سی او چنیوٹ،اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اور دیگر متعلقہ حکام لمبی تان کر سو گئے ۔کوئی پرسان حال نہ رہا ۔سروے میں شہر کی عوام پھٹ پڑی شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تاجروں اور دکانداروں نے سرکاری نر خنامے کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے اور خریداروں سے من مانے نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کی جاتی ہیں ۔شہریوں کے مطابق بڑا گوشت ، چھوٹا گوشت ،برائیلر گوشت،جبکہ تمام پھل اور سبزیاں، دالیں،گھی ،چاول، چینی، مصالحہ جات کئی گنا زائد قیمتوں پر بلا خوف و خطر فروخت کئے جا رہے ہیں اور نام نہاد میڈیا کے ذریعے متعلقہ افسران اپنی جھوٹی کارکردگی دیکھا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں لگے ہوئے ہیں جو کہ انہتائی افسوسناک امر ہے شہری حلقوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top