شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی پٹرول نایاب ہوگیا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں پٹرول کی قلت شدت اختیار کرگئی جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوام ماری ماری پھر رہی ہے چنیوٹ کی 70فیصد عوام کو پٹرول کی قلت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جن پٹرول پمپس پر پٹرول ہے وہ اپنی من مانیاں کر رہے ہیں اور رہی سہی کسر منی پٹرول پمپس ایجنسیاں نے پوری کر دی ہے وہ 100روپے تک لیٹر پٹرول فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے چنیوٹ کی عوام کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ عوام کو ریلیف دیں حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کا خون چوس رہی ہے عوامی مطالبہ ہے کہ پٹرول کی قلت کو ختم کرو اکر عوام کو ان کا حق دیا تاکہ عوام کو پٹرول کے حوالے سے جو مشکلات کا سامان ہے پٹرول پمپس والوں نے پٹرول ذخیرہ کر کیا گیا جس سے مصنوعی قلت کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے متعلقہ ادارے فوری پٹرول پمپس کے پیمانے اور ذخیرہ اندزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور ڈخیر اندوزی کر نے والے پٹرول پمپس کو سیل کر کے مزید کاروائی کر یںیاد رہے کہ پٹرول ہونے کے باوجود عوام کو پٹرول نہیں دیا جارہا ہے چنیوٹ کی عوام نے کمشنر فیصل آباد ،ڈی سی او چنیوٹ اور متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کر کے سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور عوام کو مزید ذلیل و خوار ہونے سے بچایا جائے ۔

x

Check Also

پھولنگر:مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے ...

%d bloggers like this: