شہ سرخیاں
Home / علاقائی / چینوٹ:تعلیم الاسلام کالج کے لیکچرر خلیل احمد کی کرپشن اوربد زبانی سے طلبائ شدید پریشان

چینوٹ:تعلیم الاسلام کالج کے لیکچرر خلیل احمد کی کرپشن اوربد زبانی سے طلبائ شدید پریشان

چنیوٹ/چناب نگر﴿بیورو چیف﴾ گورنمنٹ تعلیم الاسلام کالج چناب نگرمیں سٹیٹسٹکس کے لیکچرر خلیل احمد کی کرپشن اور بد زبانی کی انتہا نے طلبائ کو شدید پریشان کر رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خلیل احمد کا تبادلہ حال ہی میں چناب نگرگورنمنٹ ٹی آئی کالج میں ہوا ہے جس کے بعد سے اس نے کلاسوں میں غیر قانونی جرمانے وصول کرنے کے علائوہ دوران کلاس بد زبانی بھی شروع کر رکھی ہے۔ طلبائ کا کہنا ہے کہ خلیل احمدکلاس میں جرمانہ وصول کرتا ہے جبکہ کلاسوں میں جرمانے وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے بلکہ جرمانوںکا نوٹس پرنسپل کی اجازت سے کالج کے فنڈز میں جمع کیا جاتا ہے لیکن خلیل احمد تمام جرمانے اپنی جیب میں جمع کررہا ہے اورطلبائ کو ڈانٹتے ہوئے ان کے ساتھ نہ زیبائ الفاظ کا استعمال کرتا ہے اور غیرت دلانے کے نام پر ان کے جذبات مجروح کرتا ہے جس سے کالج کے طلبائ میں اشتعال پیدا ہو رہا ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بُرا واقع رونما ہو سکتا ہے۔ یونین آف کالج سٹوڈنٹس نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خلیل احمد کو چناب نگر تعلیم الاسلام کالج سے ٹرانسفر کیا جائے ورنہ پُر زور احتجاج کیا جا سکتا ہے۔

x

Check Also

پھولنگر:علاقے میں منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، جوئے بازوں اور جگا ٹیکس لینے والوں کا خاتمہ کردونگا، ایس ایچ او

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقے میں منشیات فروشوں،ڈاکوؤں ،جوئے بازوں،اور جگا ٹیکس لینے والوں ...

Connect!