شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چونیاں:گرینڈ ٹیچر الائنس ضلع قصورکے زیر اہتمام اساتذہ کی ریلی،سینکڑوں اساتذہ کی شرکت، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی
loading...
چونیاں:گرینڈ ٹیچر الائنس ضلع قصورکے زیر اہتمام اساتذہ کی ریلی،سینکڑوں اساتذہ کی شرکت، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی

چونیاں:گرینڈ ٹیچر الائنس ضلع قصورکے زیر اہتمام اساتذہ کی ریلی،سینکڑوں اساتذہ کی شرکت، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی

چونیاں(نامہ نگار)گرینڈ ٹیچر الائنس ضلع قصورکے زیر اہتمام اساتذہ کی ریلی،سینکڑوں اساتذہ کی شرکت ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی۔ ریلی گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں سے شروع ہو کر مین روڑ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اہتمام پذیر ہوئی۔ جس میں صدر ایس ای ایس ٹیچر ایسوسی ایشن قصور محمد اقبال کھرل، صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع قصور اعجاز خانزادہ، صدر پاس ضلع قصور چوہدری محمد اکرم، سرپرست اعلیٰ پنجاب ٹیچر یونین تحصیل چونیاں محمد طارق شریف، سید نادر ندیم صادق صدر پنجاب ٹیچر یونین تحصیل چونیاں، ملک محمد جاوید مرکزی صدر چھانگامانگا، شیخ ظفراللہ صدر مرکز چونیاں، عبدالوحید عباسی ، محمد شہزاد نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ اساتذہ کی فوری اپ گریڈیشن کی جائے۔ کوئی بھی سکول پیف یا دانش سکول سسٹم کو نہ دیا جائے۔ ڈراپ آؤٹ پر ہیڈ ٹیچر یا اساتذہ کے تبادلے نہ کئے جائیں۔اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ پر پابندی نا منظور ہے اور طلبہ کی 95 فیصد حاضری ناممکن ہے۔ سرکاری ملازمین کا کوٹہ بحال کیا جائے۔ ان ٹرینڈاساتذہ کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق واجبات کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے۔ اساتذ ہ کو انکی انشورنش کی رقم ریٹائرمنٹ پر دی جائے۔گرمیوں کی تعطیلات میں اساتذہ کے کنوینس الاؤنس کی کٹوتی نہ کی جائے۔سرکاری ملازمین کی میڈیکل ریٹائرمنٹ پر انکے بچوں کی ملازمت کے عمل کو آسان بنایا جائے۔مقررین نے مزید کہا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات فوری طور پر منظور نہ کئے تو اساتذہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔اساتذہ کے بغیر بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ممکن نہیں۔اگر حکومت ہم سے یورپ اور امریکہ کی طرح کے رزلٹ مانگتی ہے تو اساتذہ کو سہولیات بھی امریکہ اور یورپ کے اساتذہ کی طرح دی جائیں۔ وہاں پر اساتذہ کو عزت دی جاتی ہے لیکن پنجاب میں اساتذہ کو سڑکوں پر ذلیل و رسوا کیا جا رہا ہے۔مقررین نے کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پر بھی شدید غم و غصے کو اظہار کیااور اقوام متحدہ سے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہا۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats