شہ سرخیاں
Home / علاقائی / چونیاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا

چونیاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا

چونیاں﴿ سٹاف رپورٹر﴾ چونیاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پریکم جنوری 2012  سے پولیس چوکی چونیاں کو اپ گریڈ کر کے تھانہ چونیاں سٹی قائم کر دیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور سید خرم علی شاہ نے افتتاح کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ جرائم کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو فری ہینڈ دے رکھا ہے، مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں عوامی وسماجی حلقے اورمیڈیا نمائندے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں،کسی بھی واردات کے متعلق فوری اطلاع 15 ،ایس ڈی پی او یا ڈی پی او آفس میں درج کروائی جائے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی چونیاں شبیر احمد وڑائچ،ایس ایچ اوتھانہ صدر چونیاں محمد طارق خاں،تھانہ سٹی چونیاں کے پہلے ایس ایچ او چوہدری محمد اشرف،محرر/ اے ایس آئی محمد اسلم ،صدر مرکزی انمن تاجران صوفی محمد حنیف ،سابق صدر بار کنور ممتاز حسین ایڈووکیٹ،سماجی کارکن عبدالشکور بھٹی،شیخ محمد یونس،چوہدری محمد اصغر قصوری،سینئر صحافی حافظ محمد شریف ،سید قمر شیرازی،محمد افضل مجاہد،بلال طفیل،محسن مسعود خاں، ارشد علی حیدر،باغ علی بھٹی،خالد فراز، چوہدری ندیم جٹ،سید علی عباس،چوہدری شاہنواز جٹ، چوہدری فیاض گڈو، علی رضا راجو، فیاض دھون و دیگر میڈیا نمائندے اورعوامی و سماجی حلقوں کے درجنوںافراد موجود تھے۔معززین علاقہ نے تھانہ چونیاں سٹی قائم کر نے پر آئی جی پنجاب پولیس،ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی اوقصور کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ اس سے چونیاں شہر اور گردو نواح کے دیہات میں جرائم کنٹرول کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!